جاں بحق افراد کے لواحقین کو پہلے مرحلے میں 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو بھی معاوضہ دیا جائے گا،وزیر اعظم شہباز شریف کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو

11

سکھر، 26اگست ( اےپی پی): وزیر اعظم شہباز شریف نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو پہلے مرحلے میں 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 24 ہزار روپے سیلاب سے متاثر ہر مستحق خاندان میں تقسیم کئے جائیں گے۔