گلگت ؛ کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے محرم الحرام کا کنٹرول روم کا دورہ ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

3
  1. گلگت ،04 اگست (اے پی پی): کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے محرم الحرام نے سیکرٹری داخلہ آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین نے خصوصی کمیٹی کو کنٹرول روم اور دیگر انتظامات کے حوالے سے  تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ کے موقعے پر کہا کہ تمام جلوس اور مجالس کی بہتر انداز میں نگرانی کی جارہی ہے اور تمام ڈسٹرکٹ کے کنٹرول رومز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہر دو گھنٹہ بعد تمام ڈسٹرکٹ سے جلوس اور مجالس کے حوالے سے  انفارمیشن لے رہے ہیں اور انکی ڈیجیٹل اور لائیو رپورٹنگ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول رومز کے نمبر شئیر کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال کو نمٹایا جا سکے۔ انہوں نے کہا اسوقت تمام جلوس اور مجالس کی خصوصی کوریج کی جا رہی ہے۔

     کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے سیکرٹری داخلہ کی طرف سے محرم الحرام کی مناسبت سے قائم کنٹرول روم اور دیگر اٹھائے جانے انتظامات و اقدامات کو سراہا اور قابل ستائش قرار دے دیا ۔

    کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے سیف سٹی کنٹرول روم کا بھی دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔اس  موقع پر سیف سٹی کنٹرول روم کے انچارج نے سی سی ٹی وی کیمروں کے  حوالے سے  تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے سیف سٹی کنٹرول رومز میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف اور کیمروں  کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جس پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے مزید بہتر بنانے کی امید کا اظہار کیا۔

     کمیٹی اراکین  میں   سینئر وزیر کرنل ریٹایرڈ عبید اللہ بیگ، ڈپٹی سپیکر نزیر احمد، وزیر اطلاعات منصوبہ بندی و ترقی فتح اللہ خان، وزیر مالیات جاوید حسین منوا، وزیر پانی و بجلی مشتاق حسین، وزیر زراعت کاظم میظم ،مشیر قانون سہیل عباس، معاون خصوصی الیاس صدیقی  شامل  تھے ۔