ملتان؛ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور ایم پی اے ملک واصف راں نے بارش و سیلاب متاثرہ خاندانوں میں چیک تقسیم کئے

12

ملتان، 27 اگست (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی مالی امداد ،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور ایم پی اے ملک واصف راں نے متاثرہ خاندانوں میں چیک تقسیم کئے۔

 ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں میں 10لاکھ روپے فی کس کے امدادی چیک دیے گئے ، مون سون بارشوں کے باعث حادثات میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

 ایم پی اے ملک واصف راں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثاء کی کفالت جاری رکھیں گے۔