ملتان ؛ جنوبی پنجاب پولیس آفس میں اہم میٹنگ کا انعقاد، محرام الحرام کے سلسلہ سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی  گئی

27

ملتان، 05 اگست (اے پی پی ): انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار کی زیر صدارت جنوبی پنجاب پولیس آفس میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے محرام الحرام کے سلسلہ میں کیے گئے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں  جنوبی پنجاب راجن پور کچہ کے علاقہ میں کریمنل گینگز کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی جی پنجاب کا کچہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں میں تیزی لانے کا حکم صادر فرمایا ۔انہوں  نے کہا کہ آپریشن ایریا میں تعینات نفری کو بلٹ پروف جیکٹس سمیت ضروری سامان اور جدید اسلحہ کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آنے پائے اور   کچہ کے دریائی علاقہ میں آپریشن کیلئے ضرورت پڑنے پر دیگر فورسز سے بھی کوارڈینیشن کی جائے۔

فیصل شاہکار نے کہا کہ کچہ میں جاری آپریشن میں شریک افسران و جوانوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں فیصل شاہکار نے کہا کہ اپنے افسران و جوانوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ  سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی مدد کیلئے جاری حکومتی سرگرمیوں میں پولیس ٹیمیں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

 آئی جی پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں اور کہا مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش پر زیرو ٹالرینس کے تحت سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ  حساس اضلاع میں پولیس ٹیمیں سرچ ، سویپ ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھیں۔

 آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کیلئے پیشگی اقدامات کرلئے جائیں ۔ افسران خود فیلڈ میں  نظر آئیں اور ڈیوٹی پر تعینات فورس کی بنیادی ضروریات کا خیال سینئر افسران خود رکھیں۔