ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا عزاداری کے جلوسوں کے روٹ پر بچھائی گئی ریت کو سمیٹنے کے لئےخصوصی صفائی آپریشن شروع

2

ملتان، 10اگست( اے پی پی ): عزاداری کے جلوسوں کے روٹ پر بچھائی گئی ریت کو سمیٹنے کے لئے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بدھ کے روز شہر میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا ہے۔

اس موقع پر چوک گھنٹہ گھر، کچہری روڈ، کوٹلہ تولے خان، دولت گیٹ، علی چوک اور شاہ شمس روڈ سے ریت کو سمیٹ دیا گی جبکہ ریت کو سڑکوں سے سمیٹنے کے لئے مکینیکل سوئیپرز اور فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز استعمال کئے گئے ہیں۔

دھول مٹی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے  سڑکوں کی پانی سے دھلائی بھی کی گئی اور تمام گردوغبار واش کردیا گیا ہے۔محرم ڈیوٹی کے عوض بدھ کی روز متبادل چھٹی کے باوجود کمپنی ورکرز ٹاسک سرانجام دینے میں مصروف رہے۔

 سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی امیرحسن کے سڑکوں کو دھول مٹی سے صاف  کرنے کے حکم پر خصوصی صفائی اسکواڈ کو ریت لفٹ کرنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔