یکم محرم سے لے کر یوم عاشورہ تک ریسکیو 1122  نے بہترین فرائض سر انجام دئیے،180 سے زائد اہلکاروں  سمیت 30 سے زائد ریسکیو رضاکاروں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا

3

مری، 10 اگست (اے پی پی):یکم محرم سے لے کر یوم عاشورہ تک ریسکیو 1122 کے اہلکار بہترین میڈیکل کور کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو 1122 مری کے 180 سے زائد اہلکاروں نے بہترین  میڈیکل سروسز فراہم کی،اس کے ساتھ ساتھ تیس سے زائد ریسکیو رضاکاروں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ریسکیو کنٹرول روم دوسرے محکموں کے افسران بالا،تحصیل انتظامیہ اور مختلف محکموں کے کنٹرول رومز سے مکمل رابطے میں رہا اور تمام تر حادثات کی معلومات کو بروقت فراہم کرتا رہا اور ہر قسم کے مسائل حل کرنے میں کوشاں رہا۔

یوم عاشورہ کے موقع پر 363 متاثرہ افراد کو میڈیکل کور پلان کے مطابق موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 01 متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد موقع پر دے کر سول ہسپتال مری منتقل کیے جانے کے بعد ہی سینئر ڈاکٹر کی ایڈوائس پر  پیشنٹ ٹرانسفر سروس 1122 کے ذریعے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری نے تمام اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایات جاری کیں کے میڈیکل کور پلان کے مطابق اپنے فرائض انجام  دیتے رہیں۔