ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں

2

ملتان، 12اگست(اے پی پی):وطن عزیز کا  75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے 14 اگست کے موقع پر شہر کو خوبصورت بنانے کا پلان تیار کر لیا ہے اور تمام بڑی شاہراہوں اور پبلک مقامات کوآنیوالے راستوں کوخوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تمام بڑے چوکوں کو دیدہ زیب بنایا جائے گا اور شہر کے پارکوں کو آنیوالی سڑکوں پر بھرپور صفائی کی جائے گی۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ کی مثالی صفائی کے لئے بھی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔جشن آزادی کی تقریبات کے پیش نظر مختلف مقامات کی صفائی ستھرائی بھی پلان میں شامل ہے۔

دوسری طرف عزاداری کے جلوسوں کے لئےسڑکوں پر بچھائی گئی ریت سمیٹنے کا کام تیز کردیا گیاہے اور واٹر ورکس روڈ،دولت گیٹ اور علی چوک میں سڑکوں سے ریت سمیٹنے کے لئے کمپنی ورکرز اور مشینری مصروف عمل ہے۔