میرپورخاص،27اگست(اے پی پی): تحصیل جھڈو شہر کے میر پاڑہ شیدی پاڑا، بھٹی پاڑا قائم خانی محلہ غلام حسین کالونی ناگوری پاڑا جروار پاڑا سمیت شہر کے سات وارڈ مکمل طور پر سیم نالوں میں پڑنے والے شگافوں کے پانی سے ڈوب گئے ہیں۔ شہر کے 50 فیصد آبادی مکانات خالی کرواکر کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکی ہے۔
کچھی کالونی ہاشم کالونی حاجی عاشق کالونی صغیر کالونی کی طرف پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ جھڈو شہر بھی مکمل ڈوب چکا ہے۔
تحصیل سندھڑی، تحصیل حسین بخش مری اور تحصیل میرپورخاص کی 70 فیصد رہائشی کالونیاں، سرکاری عمارتیں، سڑکیں زیر آب ہیں جبکہ زمینیں مکمل زیر آب ہیں۔
ضلعی انتظامیہ و پاک فوج، غیر سرکاری ادارے پورے ضلع میں ریلیف کا کام کر رہے ہیں۔ بینظیر مینگو ہال میں پاک فوج کی جانب سے امدادی سامان جمع کرنے کی کیمپ لگایا گیا ہے، ایئر روڈ پر ٹینٹ سٹی بنایا جارہا ہے۔ ہزاروں سیلاب متاثرین کو کھانہا، پینے کا صاف پانی، ادویات مہیا کی جارہی ہیں۔
ایم این اے میر منور علی خان ٹالپور، ایم پی ایز میر طارق ٹالپر سید ذوالفقار علی شاہ، ھری رام کشوری لال، کمشنر میرپورخاص سید اعجاش شاہ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ذین العابدین، پاک فوج کے افسران جوان روزانہ کی بنیاد پر ریلیف کیمپس میں امدادی سامان کی تقسیم کر رہے ہیں۔











