نوجوان ہمارے ملک کا 68 فیصد ہیں ان کیلئے بہتر پاکستان بنانا ہے؛ شیزا فاطمہ

21

لاہور،13 اگست (اے پی پی):  وزیر اعظم  کی معاون خصوصی  برائے امور نوجوانان  شیزا فاطمہ نے کہا ہے کہ  پوری قوم کو پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر  دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں، ان 75 سالوں میں بحثیت قوم بہت کچھ سیکھا ہے ، نوجوان ہمارے ملک کا 68 فیصد ہیں ان کیلئے بہتر پاکستان بنانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی  کے حوالے سے  اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شیزا فاطمہ نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اب تہیہ کرنا چاہیے کہ ملک  کی ترقی کے لیے سب ایک ہو کر کام کریں گے اپنے تمام اختلافات بھول کر پاکستان کو مقدم رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ہمارا ملک ہمیشہ قائم رہے۔