لاہور،13 اگست ( اے پی پی ): ناظم مجلس ترقی ادب منصور آفاق نے کہا ہے کہ وطن سے محبت نہ صرف ہماری مٹی کا ہم پر حق ہے بلکہ یہ ہمارے دین کا بھی حصہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس خطے سے محبت ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر میں صرف یہی پیغام دوں گا کہ وطن سے محبت کیجئے ۔











