وفاقی وزیر شازیہ مری،ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر سارہ زیدکی ضلع بدین آمد، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نشونما مرکز کا دورہ 

4

بدین، 22 اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر شازیہ مری اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر برائے ماں اور بچے کی غذائیت شہزادی سارہ زید کی ضلع بدین آمد، شہزادی سارہ زید نے وفاقی وزیر شازیہ مری کے ہمراہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نشونما مرکز کا دورہ کیاجبکہ انہوں نے نشونما مرکز میں ماں اوربچے کی صحت کے متعلق مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔

مرکز میں موجود ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور عملے نے انہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نشونما مرکز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

واضع رہے کہ شہزادی سارہ زید زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی صحت اور غذائیت کا شعور اجاگر کرنے کیلئےعالمی ادارہ برائے خوراک پروگرام کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

  اس موقع پرصوبائی وزیر اسماعیل راہو، سینیٹر خالدہ میندھرو ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سیدریاض حسین شاہ، ایم پی اے تاج محمد ملاح، پیر نور اللہ بھی موجود تھے ۔