اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ): وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر ہمیں ایسے لوگ چاہیں جنہیں پاکستان پر یقین ہو،جنہیں یہ یقین ہو کہ پاکستان غلام نہیں ہے ، پاکستان ایک آزاد ملک ہے جنہیں یہ یقین ہو کہ اس پاکستان کو بہت آگے تک تابناک منزل کی جانب لے کر جائیں گے جو نفرت کے نہیں محبت کے نقشے کی طرف لے کر جائیں ،ا س ملک میں عدل اور برابری کا نقشہ ہو ۔











