پاکستان کے استحکام کیلئے ہمیں ایک قوم بننا ہو گا؛سابق سینیٹرسحر کامران

2

اسلام آباد، 14 اگست  (اے پی پی ): سابق سینیٹرسحر کامران نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی 75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو میں پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ میں خراج  تحسین  پیش کرنا چاہوں گی ان مام لوگوںکو جنہوں  نے قیام پاکستان اور دفاع پاکستان کیلئے اور آئینکی سر بلندی اور جمہوریت کی استحکام کیلئے قربانیں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں قائد اعظم  اور  فاطمہ جناح کو بھی خراج  تحسین  پیش کرنا  چاہوںگی جنہوں نے قیام پاکستان  کیلئے  جدوجہد کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے  استحکام کیلئے ہمیں ایک قوم بنا ہو گا۔