سکھر ؛ جامع مکرانی مسجد مرکز اہلسنت کے زیر اہتمام جشن آزادی پر پرچم کشائی ،آزادی کیک کاٹا گیا

3

سکھر،14اگست(اے پی پی): جامع مکرانی مسجدمیں ام المدارس مرکزاہلسنت جامعہ غوثیہ رضویہ بزم خدام رضا(بزم طلباء) کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے مسجد کے احاطے میں پرچم کشائی کی   گئی ، تقریب میں شرکاءنے ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی اور وطن عزیز کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔

 تقریب سے خطاب کے دوران جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما جانشین مفتی اعظم قبلہ مفتی محمدابراہیم القادری کا کہنا تھا کہ سر زمین پاکستان بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔ 14اگست یوم آزادی اس عزم کیساتھ منایا جائے کہ وطن عزیز پاکستان میں مقام مصطفی ﷺکے تحفظ اور نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور پاکستان کو حقیقی معنی میں اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔