پاکپتن؛ شب عاشورکا مرکزی جلوس ڈھکی بلن امام بارگاہ اور بستی بگے شاہ سے برآمد

10

پاکپتن ، 08 اگست  (اے پی پی ):ملک بھر کی طرح پاکپتن میں بھی شب عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔شب عاشور کا مرکزی جلوس ڈھکی بلن امام بارگاہ اور بستی بگے شاہ سے برآمد ہوچکا ہے۔جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے امام بارگاہ حسینہ میں جاکر اختتام پزیر ہوگا۔سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

جلوس عزاء میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔عزدادار امام حسین علیہ سلام اور ان کے رفقاء کو ماتم داری نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرکے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔جلوس عزاء عقیدت مندوں کی جانب سے ٹھنڈے پانی اور دودھ کی سبیلوں اور نیاز کا وسیع انتظام کیا جا رہا ہے۔