پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا ملائیشیا کا دورہ،دوطرفہ بحری مشق میں حصہ لیا

1

اسلام آباد،06اگست(اے پی پی): پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے ملائیشیا کا دورہ کیا۔جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملائیشیا کے نیول بیس آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے افسران نے رائل ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا جبکہ میزبان بحریہ کے افسران اور مختلف سفارتی شخصیات نے بھی پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔

پی این ایس تیمور نے میزبان بحریہ کے ہمراہ دوطرفہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا۔  پی این ایس تیمور کے اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔