پر امن جلسے کی اجازت، دھونس اور دھاندلی کرنے والوں کا 25 مئی سے زیادہ حشر کریں گے؛ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

2

فیصل آباد  ،8اگست  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے پیر کو یہاں میڈیا سے  گفتگو میں   کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں پرامن جلسے کی اجازت ہے جبکہ ہماری تمام تیاری مکمل ہے لہٰذا اگر کسی نے قانون توڑا،دھونس دھاندلی یا بلیک میلنگ کی کوشش کی تو ان کا25 مئی سے بھی برا حشر ہوگا ۔