ڈپٹی کمشنر نارووال شاہدفرید کی سربراہی میں ضلع بھر کے مخیر حضرات کے تعاون سےمتاثرین سیلاب کی مدد کے لئے امدادکاسلسلہ مسلسل جاری

15

نارووال،29اگست ( اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نارووال شاھدفرید کی سربراہی میں ضلع بھر کے مخیر حضرات کے تعاون سےمتاثرین سیلاب کی مدد کے لئے امدادکاسلسلہ مسلسل جاری،محکمہ زراعت کی زیرنگرانی مخیرحضرات کی طرف سے آٹا،گھی،چینی،نمک،دال چنا،دال مونگ،دال مسور،چاول،اچار،ہلدی ،چائے،بھنے چنے،پانی مرچ پر مشتمل 4سو فوڈ ہیمپرزکامزید1ٹرک راجن پور کے لیے روانہ کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرسلمان احمدلون نے امدادی سامان کاٹرک روانہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت (توسیع)تنویراحمد تتلہ،ڈی او انڈسٹریزذیشان نیاز،اسسٹنٹ ڈائریکٹراحسان الحق پنوں،میسرزپاک فرٹیلائرزمیاں محمد سلیم اس موقع پرموجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنرنارووال نے اس موقع پر کہاکہ اس سے پہلے بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے  امدادی سامان کے 3 ٹرک بجھوائے جاچکے ہیں۔انہوں نےمخیرحضرات سے پرزور اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے صدقات و عطیات صحیح حقداروں تک پہنچانے کی بابت ضلعی انتظامیہ کے ذریعے متاثرہ اضلاع میں کام کرنے والی حکومتی مشینری تک پہنچائیں تاکہ آپ کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد بھرپور دیانتداری اور حفاظت کے ساتھ حقداروں تک پہنچ سکے۔

اے سی نارووال نےکہاکہ متاثرین سیلاب کی امدادکے لیے ڈپٹی کمشنرکی زیرنگرانی میں امدادی سامان بجھوانے کاسلسلہ جاری رہے گا۔اسسٹنٹ کمشنرسلمان احمدلون کا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت اورمیسرزمیاں محمداسلم سمیت دیگرمخیرحضرات کاشکریہ اداکیا۔