ڈپٹی کمشنر کا جعلی کھاد اور زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

5

ملتان،31ا گست(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کا جعلی کھاد اور زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم،طاہر وٹو کی ایگری کلچر ٹاسک فورس کو فوری فعال کرنے کی ہدایات جاری کی اور کہا کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں ایگری کلچر ٹاسک فورس کا اجلاس بھی منعقد ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زرعی گوداموں اور پیسٹی سائیڈ فیکٹریوں کی انسپکشن شروع کی جائے اور کہا کہ

نہری پانی چوری کرنے والے پر فوری مقدمہ درج ہوگا اور انہوں نے کہا کہ حکومتی سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی کا نظام شفاف بنانا ترجیح ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر نے زرعی اصلاحات ہر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔