اسلام آباد، 31اگست (اے پی پی ): رواں سال پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ بلوچستان، سندھ ،پنچاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علاقے میں بسنے والے افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف عمل ہے،حکومت کی طرف سے جاری امدادی کارروائیاں تب بارآور ثابت ہو سکتی ہیں جب مخیر حضرات اور عام افراد بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔











