ملتان؛ پہلا جشن آزادی کپ میںاولین سپورٹس کی فائنل میں رسائی

2

ملتان، 06 ستمبر 2022 (اے پی پی ):پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام پہلا جشن آزادی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں اولین سپورٹس نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

اولین سپورٹس نے  پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔عدنان خان 40،عبداللہ چاند 38 اور اکرم خان نے  25رنز بنائے۔ غالب جمخانہ کی طرف سے احمد علی منظور  اور فرحان علی نے دو  دو وکٹیں حاصل کیں۔ بعد میں کھیلتے ہوئے غالب جمخانہ 106کے مجموعی سکور پر آوٴٹ ہوگئی۔ فرحان علی  28 اور سلطان خان نے  18رنز بنائے۔ اولین سپورٹس کی طرف سے فراز خان نے تین جبکہ عذیر ممتاز،عبداللہ چاند اور ریس بشیر نے دو دو کھلاڑی آوٴٹ کیے۔ مین آف دی میچ عبداللہ چاند قرار پائے۔ فائنل اولین سپورٹس اور شاہین کلب کے مابین کھیلا جائیگا ۔