اساتذہ بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے پراعتماد بناسکتے ہیں، حافظ محمد قاسم

3

ملتان،27 ستمبر(اے پی پی):چیئرمین ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے کہا ہے کہ بچے ملک وقوم کا مستقبل ہیں،اساتذہ بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے پراعتماد بناسکتے ہیں،گورنمنٹ سکولوں میں سہولیات اورتعلیمی معیار بہت بہترہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول شاہ رکن عالم ملتان کے دورےکے موقع پر پرنسپل پروفیسر محمدعنایت علی قریشی سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کلاس رومز میں جاکر بچوں کو خود پڑھایا اور سوال جواب کیے اور سکول کا ڈسپلن بھی چیک کیا۔

انہوں نے سکول کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور پرنسپل پروفیسر عنایت علی قریشی کو سکول کے ڈسپلن اور سکول میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیےشاباش بھی دی اور رجسٹرپر اپنے خیالات  بھی ثبت کیے۔اس موقع پر سکول سٹاف میں امام الدین،نذر محمد،مظفر لطیف،شیخ جاویداقبال، زریں آفتاب،روبینہ ابراہیم،ڈاکٹر اقبال خان اور فہیم احمد سمرا بھی ہمراہ تھے۔