ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں انتظامات مکمل

3

ملتان ، 27 ستمبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں انتظامات مکمل،میلاد جلوسوں کے روٹس اور عبادت گاہوں کی سجاوٹ و مرمت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سی پی او خرم شہزاد حیدر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں مرکزی میلاد کونسل،جلوس منتظمین اور اہل سنت جماعت کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا شہر بھر میں جلوس روٹس پر صفائی و سیوریج کے مسائل حل کئے جارہے ہیں اور جشن میلاد النبیؐ پرتھیٹر، سینما اور اشتہار بازی پر پابندی عائد ہوگی اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ اور غیر رجسٹرڈ جلوس نکالنے پر بھی پابندی ہوگی اور کہا سرور کائناتؐ کے یوم ولادت پر بھرپور مذہبی رواداری کا مظاہرہ کیا جائے گا اور کہا کہ واسا کو 12 ربیع الاول سے قبل مرکزی شاہراہوں کو کلئیر کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

سی پی او نے کہا کہ میلاد جلوسوں و محافل پر ڈھائی ہزار سے زائد پولیس نفری تعینات ہوگی اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں اور کہا کہ لنگر اور میلاد کیمپس کی بھرپور سکریننگ کی جائے گی۔