اوکاڑہ،02ستمبر( اے پی پی): پولیس تھانہ بی ڈویژن نے مختلف کارروائیاں کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کےدوملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس پارٹی معمولکی گشت کے دوران جانے مولا قبرستان کے قریب پہنچی تو ایک مشکوک شخص جسکا نام شہزاد عرف مشکا سکنہ صمد پورہ اوکاڑہ معلوم ہوا جسکے ہاتھ میں تھیلا تھااور وہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی تیزی سے جانے لگا تو اسےقابو کرلیا گیا، اسکے ہاتھ میں پکڑے ہوئے تھیلے سے دوپیکٹ وزن 1050+1055 اور275 گرام چرس مجموعی طور پر 2380 گرام چرس جو کے فروخت کرنے کی نیت سے لے جارہا تھا برآمد ہوئی جبکہ اس کی جامعہ تلاشی کے دوران ایک 30 بور پسٹل اور 5 گولیاں میگزین میں لوڈ بھی برآمد ہوئیں۔
اسی طرح پولیس تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ستلج سلول کے نزدیک علی سکنہ مظفر کالونی اوکاڑہ کو بھی پولیس کی گاڑی دیکھ کر بھاگتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کے قبضہ سے سفید رنگ کے چھاپر سے520 گرام چرس “چھتر” نما شکل میں برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس اوکاڑہ نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔











