بچوں کا تحفظ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اولین ترجیح ہے، سارہ احمد

14

ملتان، 5 ستمبر ( اےپی پی): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ڈی جی خان سیلاب سے متاثرہ علاقے بستی لاشاری میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا اور کیمپ کا اہتمام شعبہ میڈیکل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے کیا گیا۔ چئیر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ابراہیم نے سو کے قریب بچوں کا چیک اپ بھی کیا اور کہا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ بچوں کی صحت کے حوالے سے تحفظ فراہم کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا تحفظ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اولین ترجیح ہے چئیر پرسن سارہ احمد نے کہا میڈیکل کیمپ کے دوران بچوں کے تحفظ اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں ۔