ملتان, 26 ستمبر (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر نشتر 2 کی مقررہ مدت میں تعمیر بارے بریفنگ لینے کیلئے کمشنر ملتان عامر خٹک کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عامر خٹک نے کہا کہ کمشنر آفس کی جانب سے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے 6 ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔نشتر2 کی تکمیل سے نشتر ہسپتال 1 پر بوجھ کم ہوگا۔ سول ورک کیساتھ مشینری خریداری کا ٹینڈر عمل شروع کیا جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے آئ ڈیپ نمائندگان نے بتایا کہ بجلی کے گرڈ سٹیشن کیلئے دونوں ڈیمانڈ نوٹس بھرے جاچکے ہیں 58ایکڑز پر 9.4 بلین روپے کی لاگت سے نشتر ٹو فیز 1 کا کام جاری ہے۔عمارت کے اندرونی حصہ میں بجلی و دیگر انسٹالیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔











