Video Player
00:00
00:00
حیدرآباد، 6 ستمبر (اے پی پی): جنرل آفیسر کمانڈنگ آرمی ڈویژن حیدرآباد میجر جنرل دلاور خان نے آج تعلقہ قاضی احمد ضلع شہید بینظیر آباد میں قائم خیمہ بستی کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد اور بچوں میں مالی امداد اور کھانے کی اشیاء تقسیم کیں۔
سیلاب متاثرین اور وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج متاثرین کی خدمت جاری رکھے گی۔اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔