خیرپور؛ڈپٹی کمشنر شرجیل نور کا ٹنڈومستی، جیلانی بادشاہ اور پمپنگ اسٹیشن کا دورہ

10

 

خیرپور،26ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر شرجیل نور نے ٹنڈومستی، جیلانی بادشاہ اور پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انہوں نے ٹینٹ سٹی میں موجود متاثرہ افراد سے سہو لیات کی فراہمی کے سلسلے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شرجیل نور نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دیں کہ تمام افسران اپنی ڈیوٹی فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ متاثرہ افراد کو ریلیف کے کاموں سے بھرپور فائدہ حاصل ہو اس سلسلے میں افسران کوتاہی کے مرتکب نہ ہوں۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کوٹ ڈیجی عاصم عباسی، اسسٹنٹ کمشنر گمبٹ اظہر لغاری، اسسٹنٹ کمشنر ٹھری میرواہ عبدالباسط ہکڑو اور اسکارپ ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر حیات شیخ نے تمام تر کاموں اور پانی کی نکاسی سمیت ٹینٹ سٹی میں متاثرین کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر نت ٹھری میرواہ اور ٹالپر وڈا میں پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور ڈی واٹرنگ کے سلسلے میں ڈیپارجا سٹھارجا پمپنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا،اس موقع پر اے سی ٹھری میرواہ عبدالباسط ہکڑو نے ڈپٹی کمشنر کو تمام تر آپریشن، ٹینٹ سٹی میں موجود متاثرین کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔