سکھر۔26ستمبر (اے پی پی)34 اسکولوں میں قائم کی گئی رلیف کیمپس کو ختم کر کے تعلیمی سلسلہ بحال کر دیا گیا ہے۔ شہر کے 34 سرکاری اسکولوں میں سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپس قائم کئے گئے تھے جن میں مجموعی طور پر 6 ہزار 432 متاثرین کو ٹھرایا گیا تھا۔ تقریبا ایک ماہ تک متاثرین ان کیمپس میں رہائش پذیر تھے۔
مختیار کار (تحصیل دار) نیو سکھر انیس الرحمن برڑو نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت سندھ کی ہدایات کے تحت سکھر کے تمام تعلیمی ادارے متاثرین سے خالی کرا دیئے گئے ہیں جہاں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ ان اسکولوں میں 34 رلیف کیمپس قائم کئے گئے تھے۔ ان تمام متاثرین کو راشن بیگس، کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیا دیکر انہیں اپنے گھروں کو روانہ کردیا ہے۔











