سکھر: ”وسائل” کے موضوع پر عوامی میٹنگ کا انعقاد ،ملک کی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم طر زور

15

سکھر،26 ستمبر (اے پی پی):  سکھر میں ناری فانڈیشن، آواز فانڈیشن، گلوبل کال تھری ایکشن اگینسٹ پاورٹی، دی پیپلز الائنس اور پاکستان ڈویلپمنٹ الائنس کے تعاون سے روہڑی کے قریب ”وسائل” کے موضوع پر ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

پائیدار ترقی کے لیے منعقد کیے گئے اجتماع میں خواتین فانڈیشن کے چیف ایگزیکٹو انور علی مہر اور شازیہ عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا میں 5ویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں مصائب کا خاتمہ اور ترقی ایک ایسا خواب رہا ہے جو انسانیت سے محبت کرنے والے ہمیشہ دیکھتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہتری اور خوشحالی لانے کے لیے ملینیم ڈویلپمنٹ گول سے سفر کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ اب پائیدار ترقی کے ہدف تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل ترقی کا سفر جاری ہے لیکن منزل ابھی دور ہے۔

 قانون دان شفیق کھوسو،قانون دان غزالہ انجم نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ بھر پور شرکت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کا عمل اگر ممکن ہو تو زندگی کے تمام شعبوں سے صنفی امتیاز کو ختم کرکے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے، یہ سماجی تبدیلی کا عمل ہے جو اس دنیا کے لیے ضروری ہے، سماجی تبدیلی صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے، اس لیے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کے لیے معیاری تعلیم کے وسائل فراہم کرنا اور ان وسائل کو استعمال کرتے ہوئے معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کی سماجی ذمہ داری ہے۔