اوکاڑہ ؛ گزشتہ رات سے بارش کا  سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، نشیبی علاقے زیر آب

22

اوکاڑہ،26ستمبر(اے پی پی):  گزشتہ رات ایک بجے شہر اور مضافات میں اچانک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہو گئی جس کا سلسلہ وقفے سے صبح چار بجے تک جاری رہا ۔اس دوران نشیبی علاقے اوراندرون شہر کے بازار اورگلیاں ندی نالوں کی شکل اختیار کر گئیں جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا ہے اورعوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

کچہری بازار، صدر بازار،ریل بازار، کالج روڈ،تحصیل روڈ، ایم اے جناح روڈ،بے نظیر ایونیو سمیت مختلف سڑکات سے میونسپل کمیٹی کی مبینہ نااہلی اور نکاسی آب کا خاطر خواہ انتظام نہ ہونے سے اندرون شہر سیلابی صورت اختیار کر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ضلعی آفیسر کے مطابق گذشتہ رات میں تقریباً چار گھنٹوں کی موسلا دھار بارش 14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔