سیلاب سے متاثرہ روڈز اور عمارتوں کی بروقت بحالی اولین ترجیح ہوگی،جنوبی پنجاب اس وقت بدترین سیلاب سے گزر رہا ہے،سیلاب زدگان کی مشکلات کا احساس ہے،سیلاب زدگان کی کم سے کم مدت میں آبادکاری ترجیح ہے۔صوبائی وزیر مواصلات علی افضل ساہی

11

لاہور 5 ستمبر ( اے پی پی )صوبائی وزیر مواصلات علی افضل ساہی کی زیر صدارت ڈی جی خان کے کمشنر آفس میں سیلاب سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔سابق وزیر مملکت زرتاج گل وزیر  اراکین صوبائی اسمبلی سردار سیف الدین خان کھوسہ ،سردار احمد علی دریشک پی ٹی آئی کے رہنما ملک محمد اقبال ثاقب،ملک محبوب،محمود بھٹی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر علی افضل ساہی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ روڈز اور عمارتوں کی بروقت بحالی اولین ترجیح ہوگی،جنوبی پنجاب اس وقت بدترین  سیلاب سے گزر رہا ہے،سیلاب زدگان کی مشکلات کا احساس ہے،سیلاب زدگان کی کم سے کم مدت میں آبادکاری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک اور خیمہ بستیوں میں سپرے اور علاج معالجہ کو فوکس کیا جائے۔