سیلاب متاثرین کی مدد اور معمولات زندگی کی بحالی  میں کوئی کمی نہیں رہنے دیں گے؛ وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ

31

غذر ،3ستمبر  (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ہفتہ کو یہاں  میڈیا سے   گفتگو میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف  ملک  کے کونے کونے  میں پہنچ کر عوام کی خبر گیری کر رہے ہیں،  تمام متاثرین کی اپنے گھروں  میں  منتقلی  تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیلاب متاثرین کی مدد اور معمولات زندگی کی بحالی  میں کوئی کمی نہیں رہنے دیں گے۔