شجاع آباد ، 26 ستمبر (اے پی پی): 76واں عرس مبارک حضرت بابا نور فقیر جو کہ تین یوم مورخہ 24 تا 26 ستمبر 2022 دربار لٹ شریف والا تحصیل شجاع آباد ضلع ملتان میں بڑے عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔حضرت بابا نور فقیر نے 1936 میں وفات پائی ، آپکے مرشد کا نام حضرت خواجہ پیر قاضی خدایار تھا آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے پیر و مرشد حضرت پیر خواجہ محمد خدایار سے حاصل کی ۔آپکی وفات پر آپکا جنازہ سید ہدایت اللہ شاہ نے پڑھایا ۔
سجادہ نشیں دربار حضرت بابا نور محمد فقیر رحمتہ اللہ صاحبزادگان خواجہ پیر محمد شفیق چشتی نظامی خواجہ پیر محمد عارف حضرت خواجہ اللہ بخش ولد حضرت بابا خواجہ نور محمد فقیر دربار لٹ شریف کے عرس مبارک پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اوروہ اپنے اپنے انداز میں عقیدت پیش کرتے ہیں، دربار شریف پر نعت خواں اور بڑے بڑے عالم دین تقاریر فرماتے ہیں اور دربار شریف پر قوالی بھی پیش کی جاتی ہے اور بہت بڑی تعداد میں عقیدت مند لنگر تقسیم کرتے ہیں۔
حضرت بابا نور فقیر کے عرس پر آس پاس کے علاقوں سے عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہیں ۔ اس عرس مبارک پر بچوں کے لیے مختلف جھولے اور تھیٹر وغیرہ اور بڑوں کے لیے کبڈی میچ بھی کرایا گیا۔











