وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید سے ملاقات

7

نیویارک،26ستمبر(اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید سے پیر کو یہاں ملاقات ہوئی ل، جس دوران پاکستان میں سیلاب کی صورتحال، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات ، امریکی معاونت اور پاک امریکہ تجارتی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ سیلاب کے دوران امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہا۔ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ  تجارتی تعلقات کے فروغ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاور سید نے  سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر ، سفیر پاکستان مسعود خان  اور دیگر سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔