جلالپور پیروالا، یکم ستمبر ( اےپی پی): محکمہ زراعت کے تحت سموگ کے نقصانات سے بچنے کیلئے آگاہی مہم جاری ہے۔ دھان ودیگر فصلات کی باقیات کو آگ لگانے والےکاشتکاروں کیخلاف قانونی کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔
صوبہ پنجاب میں 63 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر دھان کی فصل کاشت ہوتی ہے۔کاشتکاردھان کے مڈھوں ودیگر فصلات کی باقیات کو آگ لگاتے ہیں جس سے اٹھنے والا دھواں سموگ کا باعث بنتا ہے۔ حکومت پنجاب سموگ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔سموگ ماحولیاتی آلودگی کی ایک خطرناک قسم ہے۔یہ انسانوں،جانوروں اور پودوں کے علاوہ پورے ماحول کو آلودہ کردیتا ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ سے بچاؤ کیلئے خصوصی ایڈوائری جاری کی گئی ہے محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز کے تحت سموگ کے نقصانات بارے جاری مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔











