ملتان، موٹروے پولیس کیجانب سےنجی بس کمپنی کے ڈرائیورز اور عملہ کو روڈ سیفٹی پر لیکچر دیا گیا

16

ملتان، 26 ستمبر( اےپی پی): انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات پرسیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری کیطرف سے نجی بس کمپنی کے ڈرائیورز اور سٹاف کو روڈ سیفٹی لیکچر دیا گیا۔جس میں ڈی ایس پی قمرشہزادبھٹی انسپکٹر گلزار حسین انسپکٹر وقار نے شرکت کی۔نجی بس کمپنی  کےٹرمینل پرسیکٹرکمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری نے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے والے آلات کے استعمال کے طریقہ کا جائزہ لیا انہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پر سفر کرنے والےمسافروں کی زندگیوں کومحفوظ رکھنے کے بارے میں کئے گئے اقدامات پر بس ڈرائیورز اورکمپنی کے عملہ کو آگاہی دی۔ انہوں نے بتایاکہ دوران سفر ایمرجنسی کی صورت میں بس سے کن راستوں سے انخلاء کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ گاڑی کے ایمرجنسی گیٹ کے استعمال کرنے کا طریقہ گاڑی کا شیشہ توڑنے کیلئے ہیمر کا استعمال اور گاڑی کی چھت پر ہنگامی گیٹ کے استعمال، دوران سفر کسی مسافر کو ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد دینے کیلیے فرسٹ آیڈ بکس کی موجودگی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔انہوں نے ڈرائیورز اور بس عملہ کو رات کے اوقات میں یا کم روشنی کی صورت میں سیفٹی کیلیے ریفلیکٹر جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔علاوہ اذیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے پاکستانی معاشرے میں حادثات کی صورت میں ہونے والے نا قابل تلافی جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔لیکچر میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ لگانے،مسافروں کے سیٹ بیلٹ نہ لگانے،اوور سپیڈنگ ،کمزور ٹائروں کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔انسپکٹر گلزار احمد نےانسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ مہم No More کے بارے میں  ڈرائیورز کو بار بار لین تبدیل نہ کرنے ،اوور لوڈنگ اور ڈوزنگ ایٹ ویل کے بارے میں بریفنگ دی ۔