میرپورخاص،26 ستمبر ( اے پی پی ) :جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کے تحت ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کیلئے شہر کے مختف اسکولز گورنمنٹ ھڈسن گرلز اسکول ، گورنمنٹ گرلز رابعہ بصری اسکول حمیدپورہ کالونی اور گورنمنٹ شاہ ولی اللہ بوائز ھائی اسکول مچھر مار اسپرے کیا گیا اسپرے کے موقع پر سیکریٹری الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص عرفان قریشی ودیگر رضاکار اور مذکورہ اسکولز کےھیڈ ماسٹر و ہیڈمسٹڑیس صاحبان بھی موجود تھے۔اسپرےکے موقع پر اسکولز انتظامیہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے اقدام کو علم دوستی کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی بدترین صورتحال ،کچرے وغلاظت کے ڈھیروں اور جگہ جگہ برسات کا پانی جمع رہنے کے وجہ سے ڈینگی اور ملیریا مچھروں کی بہتات کے باعث ڈینگی اور ملیریا خطرناک حد تک پھیل گیا الخدمت کے شکر گذار ہیں کہ انہوں ہمارے مستقبل یعنی پھول جیسے ان معصوم بچوں کی ان وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے اسپرے کروایا یاد رہے اسپرے کرنے بعد ایک ماہ تک مچھروں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔











