ملتان ؛پی ایچ اے کا مون سون شجرکاری کے تحت پچیس ہزار درختوں کی شجرکاری کا فیصلہ

24

ملتان ،26 ستمبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر ایڈمن ایند فنانس چوہدری غلام نبی  نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان نے مون سون شجرکاری کے تحت پچیس ہزار درختوں کی شجرکاری کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں بھر پور شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا ہے، پارکس،گرین بیلٹس اور دیگر مقامات پر پودے اور درخت لگائے جائیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو یہاں ڈوگر پارک میں درختوں کی شجر کاری کے موقع پر کیا۔ چوہدری غلام نبی نے مزید کہا کہ ادارہ دس ہزار سے زائد درختوں کی شجرکاری رواں سال مکمل کر چکا ہے، اگست سے اکتوبر تک موافق موسم میں بھر پور شجر کاری کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا ہے کہ تمام طبقہ ہائے فکر  کے افراد کو شجر کاری میں شامل کریں گے، جن مقامات پر شجرکاری کی ضرورت ہے بھر پور پودے اور درخت لگائیں گے،لوگوں میں درختوں کی افادیت بارے آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے کوشاں ہیں۔

اس موقع پر مقامی افراد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فیاض بھی موجود تھے۔