ملتان ؛ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب کا ون ونڈوسیل کا اچانک دورہ ، ریکارڈ سمیت پراگریس رپورٹ چیک کی

3

ملتان ، 16 ستمبر (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین نے جمعہ کو یہاں ون ونڈوسیل کا اچانک دورہ کیا   جہاں انہوں نے ریکارڈ  اور پراگریس رپورٹ چیک کی۔ ون ونڈو سیل انچارچ کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین کو ون ونڈو سیل کی ورکنگ کے  بارے میں  تفصیلی بریف کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ون ونڈوسیل پر موجود سائلین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ون ونڈو سیل کا مقصد سائلین کو تمام تر سہولیات ایک ہی جگہ مہیا کر نا ہے، اس لئے بر وقت پبلک سروس ڈیلیوری بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے  ہدایت کی کہ ون ونڈوسیل پر آ نے والے سائلین کو بہترین سہولیات اورعزت دی جائے،مقررہ وقت میں جوابات موصول کرائے جائیں ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے انچارج ون ونڈوسیل رانا حسان کو ہدایت کی کہ گزشتہ ماہ میں ون ونڈوسیل پر موصول ہونے والی درخواستیں اور ان کی ڈسپوزل کی تمام  تفصیل اور ریکارڈ پیش کریں تاکہ درخواستوں کو نمٹانے کے شرح معلوم ہو سکے۔ انہوں نے  سائلین کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پر محکمہ کی طرف سے لگائے گئے اعتراضات کی تفصیل بھی طلب کر لی۔