میرپور خاص، الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین  میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا

3

میرپورخاص، 25 ستمبر(اے پی پی ): پریشان حال اور مصیبت زدہ  انسانیت کی خدمت   اللہ تعالی کی خوشنودی کا اھم ذریعہ ہے کل تک جو خود لوگوں کی مدد کیا  کرتے تھے بدترین سیلابی صورتحال کے باعث آج وہ ہماری توجہ و مدد کے مستحق ہیں ۔جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کرکے پریشان حال انسانوں کی تکلیفوں کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کر ر ہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص محمد رفیق چوھان، نادر خان صدر الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص نے الخدمت کمپلیکس خیابان یوسف میں بارشوں سے متاثرہ دیہاڑی دار  مزدوروں اور ضرورت مند مستحق ایک سو پچاس گھرانوں میں جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے جانب سے  ایک ماہ کے راشن تقسیم کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے ہی فر اقبال مجاھد ، عرفان قریشی اور سلمان خالد نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر مقررین نے عزم کیا کہ الخدمت کی کوشش ہے کہ آخری متاثرہ فرد کی مکمل بحالی  تک امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے ۔جو کام ریاست کے کرنے کے ہیں اس کام کو فلاحی ادارے سرانجام دے رہے ہیں ۔