اوکاڑہ،25ستمبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے زیرانتظام ضلع بھرمیں کووڈ19/ ویکسیئن برائے اطفال کی مہم میں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق 5لاکھ 8ہزار سے زائد بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسیئن لگائی جا چکی ہیں۔ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹرسجاد گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا اس ویکسیئن کا کوئی سائڈ ایفیکٹ نہیں اس لئے والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسیئن لگوائیں اور ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔











