میر اسد اللہ بلوچ کی صحافیوں کے وفد سے بات چیت

8

پشین، 26ستمبر( اے پی پی ): صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے  صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بحرانی صورتحال میں عوام کا سامنا کررکررہے ہیں۔ زمینداروں کی تکلیف کو محسوس کرنا ریاست اور حکومت کی زمہ داری ہے۔ وباء زلزلہ اور سیلاب کے دو پہلو ہوتے ہیں باشعور قومیں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرکے ہیرو بنتے ہیں جبکہ ظالم اور نااہل حکمران زیرو بنتے ہیں۔ زبانی جمع خرچ سے کچھ نہیں ہوگا ۔ یہ صوبہ اور ملک ہمارا ہے وفاقی حکومت سے گلہ ضرور ہے ۔ بین الاقوامی دنیا سے سیلاب متاثرین کیلئے جو امداد آ رہی ہے اس میں بلوچستان کو نظر انداز کرنا بلوچستان کے عوام اور زمینداروں کے ساتھ زیادتی ہے۔ بینک اگر ہمارے زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں تو زخمی بلوچستان کو اپنے ساتھ لے کر چلے اور بلوچستان کے  زمین داروں کے قرضے معاف کیا جائے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو تنہاء نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایران روس چین اور انڈیا میں بارش کا ایک قطرہ پانی بھی ضائع نہیں کیا جاتا  جبکہ ہمارے ملک میں صورتحال اس کے برعکس ہے

 اس موقع پر بلوچستان اسمبلی کے رکن سید عزیز اللہ آغا زمیندار اور محکمہ زراعت کے آفیسران بھی موجود موجودتھے۔