میر پور خاص، متاثرین سیلاب، 300 خاندانوں میں نان فوڈ آئٹمز، ہائیجینک کٹس تقسیم کی گئیں

10

میرپورخاص، 25 ستمبر(اے پی پی): یو ایس ایڈ کی عوام کی جانب اور آرٹ فاونڈیشن، روٹری کلب سینٹرل کے تعاون سے میر خالد حسین ٹالپر  لانڈھی تحصیل کوٹ غلام محمد میں  بارشوں کے دوران متاثرہ ہونے والے 300 خاندانوں میں نان فوڈ آئٹمز، ہائیجینک کٹس تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر یوسی میر غلام حسین ٹالپر تحصیل کوٹ غلام محمد کی سماجی شخصیت اور گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں بلا مقابلہ چیئرمین منتحب ہونے والے میر بھزاد حسین ٹالپر نے کہا ہے کہ تاریخ میں ان لوگوں کو یاد رکھا جاتا ہے جولوگ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ موجودہ حالات  میں مختلف نیشنل، انٹرنیشنل سماجی تنظیموں سمیت حکومت کی جانب سے برسات متاثرہ علاقوں میں عوام کو رلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے  اس کے ساتھ  ہم سب کو بھی ان لوگوں کی مدد کرنی چاہیئے جن کو اس مشکل گھڑی میں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ اس امر کا اظھار انہوں نے یوسی میر غلام حسین ٹالپر میں  برسات متاثرن میں نان فوڈ آئٹمز، ہائیجینک کٹس کی تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا،  ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان، آرٹ فائونڈیشن کے محمد یاسین میمن، مکیش کمار   روٹری کلب سینٹرل کے محمد بخش کپری، محمد رفیق لغاری و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظھار کیا۔