نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ،فری طبی سہولیات بھی دی جا رہی

8

ملتان، 04 ستمبر (اے پی پی): وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیمیں موجود ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کمیونٹی میڈیسن ڈاکٹر غلام مجتبیٰ ناصر اور حنان بھٹہ کی زیر نگرانی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیموں نے رحمت فاؤنڈیشن کے عملے کیساتھ مل کر  فیز 3 کے دوسرے دن ڈیرہ جمال خان میں تقریباً 180 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا اور ایک میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا ، میڈیکل کیمپ میں تقریباً 1000 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات دی گئیں۔

 وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے ان متاثرہ علاقوں میں فری طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔