مری، 02 ستمبر (اے پی پی): اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ صدر مری بار نے کہا کہ ٹورازم فورس کی تعیناتی خوش آئند ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مری بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر پنجاب ٹورازم سکارڈ کےاے ڈی آپریشن سید خرم حسن و دیگر سٹاف مری بار میں تشریف لائے ۔ تقریب کی صدارت اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ صدر مری بار نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خرم حسن اور ربنواز انسپکٹر نے کہا کہ ہم سیاحت کی فروغ کیلیے مری میں تعینات ہوئے ہیں،ہم سیاحوں کو سہولیات اور مدد فراہم کریں گے۔
ٹورازم فورس کے سربراہ کو مری بار کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ ۔ نائب صدر سردار یاسر یوسف ایڈووکیٹ ۔جنرل سیکرٹری فخر محمود عباسی ایڈووکیٹ۔ جوائنٹ سیکرٹری حنا آکاش ۔ لائیبریری سیکرٹری راجہ ناصر علی نے اعزازی شیلڈ پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد کھرل خان ۔ اور نصر گوندل سول جج اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔











