ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فیصل آباد میں فیلڈ کارروائیاں تیز

14

فیصل آباد ،30 ستمبر (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی جانب سے دی گئی خصوصی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کا ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز قیصر جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمار جاوید کی سربراہی میں فیصل آباد میں فیلڈ کارروائیاں تیز، گزشتہ روز 91 کل کارروائیاں کی گئیں جس میں سے معمولی نقائص پر72یونٹس کواصلاحاتی نوٹسسزجاری جبکہ13فوڈپوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت 108،000 روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، دوسری جانب واٹر پلانٹس کی سیمپلنگ مہم بھی جاری رکھے ہوئے، ادھر کثیر تعداد میں زائدالمیعاد اشیاء برآمد کر کے موقع پر تلف کردی گئیں جس میں  طےکردہ قوانین کےمطابق نا ہونے پر 100 لیٹر غیر معیاری دودھ، 20کلوحشرات متاثرہ چٹنی،20کلومربہ،6درجن ٹوٹےاوربدبودارگندےانڈوں سمیت20کلوسےزائدایکسپائرڈاورنان ٹریس ایبل اشیاء شامل ہیں۔