نوشہرو فیروز، 5ستمبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد تاشفین عالم نے آج پھل ریگیولر پر روہڑی کینال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ انجینئر آبپاشی نوشہرو فیروز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ روہڑی کینال میں سیلابی پانی کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو بریفننگ دی ڈپٹی کمشنر نے اس کے بعد پھل شہر کا دورہ کیا انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا بنیادی مرکز صحت پھل کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سیلاب متاثرین کو ملنے والی طبی سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد تاشفین عالم نے اس کے بعد دریا خان مری شہر کا دورہ کیا اور بارشوں کے کھڑے ہوئے پانی کی نکاسی کے لئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہروں سے برساتی پانی کی نکاسی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کا پانی انتہائی زیادہ ہونے کے باعث اس کی نکاسی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔











