کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کا دریائے ستلج میں فلڈ صورت حال کے جائزے کے لیے سلیمانکی ہیڈ ورکس کا دورہ

26

بہاولنگر، یکم ستمبر  (اے پی پی): کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے دریائے ستلج میں فلڈ کی صورت حال کے جائزے کے لیے سلیمانکی ہیڈ ورکس کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن (ر )محمد وسیم ،چیف انجینئر انہار بہاولپور زون خالد بشیر گجر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اریگیشن حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے ستلج میں فیروز پور  گنڈا سنگھ کے مقام پر گیج 8.70 فٹ اور 275کیوسک (فالنگ پوزیشن) ہےجبکہ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر ان فلُو 19543کیوسک اور آوٹ فلُو 7752کیوسک ہے مزید براں صادقیہ کینال میں 4707کیوسک،فورڈ واہ میں 2582 اور پاکپتن کینال میں 4502کیوسک ہے اور مجموعی طور پر صورت حال نارمل ہے۔ ضلع بہاول نگر میں انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کے لیے ضلع کی تین تحصیلوں میں 18 ریلیف کیمپس قائم کیے  ہیں جن میں منچن آباد میں 5، بہاول نگر 6اور چشتیاں میں 7 ریلیف کیمپس شامل ہیں۔ریسکیو 1122سمیت سول ڈیفبس ،لائیو سٹاک ، ہیلتھ ، محکمہ خوراک ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور تمام ادارے فلڈ کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں۔ کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ محکمہ اریگیشن حفاظتی بندوں اور پشتوں کی مضبوطی و نگرانی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے اور دریائی کٹاؤ کو بھی مسلسل مانیٹر کیا جائے۔