ہرنائی؛فلاحی ادارےکی جانب سے سیلاب متاثرین میں گھریلوں سامان اور ضروری اشیاء تقسیم

7

ہرنائی،24ستمبر(اے پی پی):ہرنائی شہر سمیت مختلف محلوں میں اور دیہاتوں میں فلاحی ادارےکی جانب سے بارشوں اور سیلاب متاثرین میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید کانسی کی نگرانی میں راشن، گھریلوں سامان اور ضروری اشیاء تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید کانسی نے کہا کہ اب تک ہرنائی شہر سمیت مختلف علاقوں میں 183 سے زائد متاثرہ خاندانوں میں راشن ودیگر گھریلوں و دیگر ضروری اشیاء تقسیم کرچکے ہیں، انتظامیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور غم زدہ خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نےفلاحی ادارے کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس کے شکر گزار ہیں کہ جہنوں نے اس مشکل کی گھڑی میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے ساتھ تعاون کیا،ہم ادارے کی بہتری کیلئے دعاگو رہیں گے۔